ویب ڈیسک: عمران بشریٰ ملاقات نہ کرانے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل 4مارچ کو طلب کر لئے گئے ہیں، جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے عمران خان کے وکیل فیصل چودھری کی درخواست پر تحریری حکمنامہ جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدالتی احکامات کے باوجود بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بشریٰ بی بی سے ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت کیس میں سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو 4 مارچ کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔
قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے عمران خان کے وکیل فیصل چودھری کی درخواست پر تحریری حکمنامہ جاری کردیا، جس میں لکھا گیا ہے کہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عدالت پیش ہو کر ملاقات نہ کرانے کی وضاحت کریں، فیصلے میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ عمران خان کی بشریٰ بی بی سے ملاقات نہ کروانا 28 جنوری کے عدالتی فیصلے کی خلاف ورزی ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو ذاتی حیثیت میں پیش ہو کر جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 4 مارچ تک ملتوی کردی۔ یاد رہے کہ عمران بشریٰ ملاقات نہ کرانے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل 4مارچ کو طلب کر لئے گئے ہیں.
