ویب ڈیسک: ضلع لکی مروت کے عباسہ خٹک پولیس چوکی کی موبائل وین پر دہشتگردوں نے حملہ کیا اور اس دوران پولیس کے ساتھ جھڑپ بھی ہوئی، پولیس مقابلہ میں دہشتگرد ہلاک ہو گیا جبکہ اس کارروائی کے دوران ایک پولیس اہلکار زخمی بھِی ہوا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق اس کارروائی کے دوران دہشتگردوں نے پولیس وین اور موٹر کار کو اگ لگا دی، اس دوران پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ، جس میں بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔
پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار زخمی جبکہ ایک دہشتگرد ہلاک ہو گیا۔
