ٹل پارا چنار شاہراہ نہ کھل سکی

ٹل پارا چنار شاہراہ رمضان میں بھی نہ کھل سکی،اشیائےضروریہ ناپید

ویب ڈیسک: رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں ٹل پاراچنار مین شاہراہ نہ کھل سکی جس کے باعث اشیائے ضروریہ ناپید ہو گئیں ۔
تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں ٹل پاراچنار مین شاہراہ نہ کھل سکی،راستوں کی بندش کے باعث اشیائے ضروریات زندگی ناپید جبکہ شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔
تاجروں کے مطابق راستوں کی بندش کے باعث علاقے میں اشیائے ضروریہ مکمل طورپر ناپیدہو چکی ہیں ۔
دوسری جانب سے شہریوں کا کہنا ہے کہ : شہر میں آٹا ، گھی ، چینی ، تیل سمیت دیگر اشیاء نہیں مل رہیں ۔
ذرائع کے مطابق ضلع میں بھنڈی 850،مٹر850، ٹماٹر 500روپے ، پیاز 250،لہسن 1600روپے فی کلو جبکہ آلو 170روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہو رہے ہیں ۔
اسی طرح ما لٹا فی درجن 800روپے سے لیکر ہزار روپے ، امرود 600روپے فی کلو کے مل رہے ہیں ۔
دوسری جانب پیٹرول اور ڈیزل بلیک میں ہزار روپے سے لیکر 1200روپے میں فروخت ہونے لگے ہیں جس کے باعث غریب عوام متوسط طبقہ اشیائے ضرویہ خریدنے سے قاصر ہیں ۔

مزید پڑھیں:  جعفر ایکسپریس حملے میں شہید ہونیوالے یاسر سلیم کا جسد خاکی ہری پور پہنچا دیاگیا