ویب ڈیسک: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں گروپ اسٹیج کے آخری میچ میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 250رنز کا ہدف دے دیا۔
میچ دبئی انٹر نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف بھارت کا ٹاپ آرڈر مشکلات کا شکار رہا ۔
بھارت کا پہلا نقصان 15 رنز کے مجموعے ہر شبمن گل کی صورت میں ہوا، شبمن 7 گیندوں پر 2 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، کپتان روہت شرما بھی ٹیم کے 22رنز کے مجموعی اور 15انفرادی سکور پر چلتے بنے۔
نئے آنیوالے بلے باز ویرات کوہلی بھی پچ پر چند لمحوں کے ہی مہمان ثابت ہوئے اور صرف 11 رنز بنا کر کیچ تھما بیٹھے۔
کیویز اور بھارتی سورماں کا یہ میچ اس لیے اہم ہے کہ اس کے نتیجے کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر ٹیموں کی پوزیشن واضح ہوجائے گی۔
میچ کے بعد پتا چلے گا کہ کون سی ٹیم سیمی فائنل میں کس سے مقابلہ کرے گی۔
