دینی درسگاہ پر حملہ کرنے والے

دینی درسگاہ پر حملہ کرنے والے کا تعلق کسی مذہب سے نہیں،حیدر ہوتی

ویب ڈیسک: عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر رہنماء اور سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا امیر حیدرخان ہوتی نے کہ ہے کہ عالم اسلام کی دینی درسگاہ پر حملہ کرنے والے کا تعلق کسی بھی مذہب سے نہیں۔
دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کے دورہ کے موقع پر سابق وزیراعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی نے شہید مولانا حامد الحق کے اہلخانہ سے تعزیت اور شہید کے لئے فاتحہ خوانی کی ۔
اس موقع پر مشرق سے بات چیت کرتے ہوئے امیر حیدرخان ہوتی کا کہنا تھا کہ دارالعلوم حقانیہ پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہیں، مولانا حامد الحق کی شہادت سے جو خلا پیدا ہوا ہے یہ صدیوں میں پر نہیں ہوسکے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ عالم اسلام کی درسگاہ پر حملہ کرنے والے کا تعلق کسی بھی مذہب سے نہیں۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم القدس منایا جائیگا