6898895301580965513

امریکی شہریوں کی یورپ آمد پر پابندی کا مسودہ بھی تیار، فیصلہ یکم جولائی سے پہلےکیا جائے گا

واشنگٹن :امریکی شہریوں کی یورپ آمد پر پابندی کا مسودہ بھی تیار کر لیا گیا ہے تاہم حتمی فیصلہ یکم جولائی سے پہلے کر لیا جائے گا،امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایک لاکھ میں سے50 افراد میں کورونا ہونے والے ممالک کے مسافروں کا داخلہ بند ہوگا،

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق فی الحال پابندی سے متعلق کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوسکا تاہم انفرادی ممالک الگ، الگ فیصلہ بھی کرسکتے ہیں،یورپی ممالک کے سفارت کار کا اس بابت کہنا ہے کہ قابل قبول ممالک کےمسافروں کی انٹری سے متعلق کچھ نہیں کہہ سکتے، امریکی میڈیا کے مطابق یورپی سفارت کار نے یہ بھی کہا کہ امریکہ میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے،

مزید پڑھیں:  امریکا اور برطانیہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کر دیں

برسلز ایسے ممالک کے مسافروں کو روکنا چاہتا ہے جہاں کورونا زیادہ ہے،انہوں نے مزید کہا کہ جن ممالک کےمسافروں کو یورپ میں آنے سے روکنا ہے اس پربات چیت جاری ہے، کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 50 لاکھ 41 ہزار سے زائد ہوگئی ہے،

دنیا بھرمیں کورونا سے متاثرہ 57 ہزار 911 افراد کی حالت تشویشناک ہے، برازیل امریکہ کے بعد 11 لاکھ سے زائد کورونا کیسز والا دوسرا ملک بن گیا ہے جہاں کورونا سے اموات کی تعداد 52 ہزار سات سو سے زائد ہو گئی ہے جبکہ کیسز کی تعداد 11 لاکھ 51 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے،

مزید پڑھیں:  تہران، سالانہ فوجی دن پر پریڈ، فوجی طاقت کا مظاہرہ

خیال رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 4 لاکھ 79 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 93 لاکھ 53 ہزار سے زائد ہو گئی ہے،امریکہ میں کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 23 ہزار سے بڑھ گئی ہے،

امریکہ میں 24 لاکھ 24 ہزار سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے،روس میں کورونا سے اموات کی تعداد 8 ہزار 3 سو سے تجاوز کر گئی روس میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 5 لاکھ 99 ہزار سے بڑھ گئی۔