lgoo

محکمہ بلدیات میں آفیسرز کے خلاف کاروائیاں – یا تو سدھر جائیں یا گھر جائیں

بنوں: بنوں میں تعینات تحصیل میونسپل آفیسر کو معطل کیا گیا،معطل ٹی ایم او رؤف اللہ گریڈ 19 کا انتظامی کیڈر  آفیسر ہے، معاون بلدیات کے مطابق معطلی کی وجہ نا اہلی اور اختیارات کا غلط استعمال ہے، کامران بنگش نے کہاکہ بنوں کے ٹی ایم او کو فوری طور پر کام کرنے سے روک دیا گیا ہے،

چارج شیٹ مقررہ ٹائم فریم کے مطابق جاری کیا جائے گا،بنوں کے لیے نئے ٹی ایم او کی تقرری کی گئی ہے،کچھ دنوں پہلے مردان میں بھی محکمہ بلدیات  کے آفیسرز کے خلاف کاروائی کی گئی تھی،محکمہ بلدیات کو کرپشن فری بنا کر ہی دم لوں گا،

ہر ایک تحصیل میونسپل آفیسر کی کارکردگی کو جانچ رہا ہوں، یا تو سدھر جائیں یا گھر جائیں۔ملازمین کو کامران بنگش کی تنبیہہ۔

مزید دیکھیں :   ایوب میڈیکل کمپلیکس کی آڈٹ رپورٹ، مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف