کاغان ناران میں‌ بارش اور برفباری

مانسہرہ ، کاغان ناران میں‌ بارش اور برفباری، جاتی سردی لوٹ آئی

ویب ڈیسک: ضلع مانسہرہ بھر سمیت کاغان ناران میں‌ بارش اور برفباری سے موسم شدید سرد ہو گیا، رات سے جاری بارش سے ندی نالوں میں طغیانی دیکھی جا رہی ہے.
مانسہرہ کے میدانی اور بالائی پہاڑی علاقوں میں رات سے بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے دوبارہ شروع ہو گیا ، جس سے جاتی سردی لوٹ آئی اور موسم دوبارہ سے سرد ہو گیا، جبکہ اس کے ساتھ ساتھ ندی نالوں میں طغیانی بھی ریکارڈ کی گئی۔
ضلع مانسہرہ کی تحصیلوں بفہ، پکھل، دربند، اور اوگی کے میدانی علاقوں میں بھی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، اس کے ساتح ساتح سیاحتی مقامات وادی کاغان نارا ں میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے شروع ہو گیا ، جبکہ اس کے ساتھ ہی بالائی علاقوں میں پہاڑوں پر برف باری کی وجہ سے سردی کی شدت میں‌اضافہ ہو گیا ہے۔
بابو سر ٹاپ بٹہ کنڈی ،وادی ناران میں ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے، پہاڑوں پر برف باری کی وجہ سے برفیلی ہوائیں چل پڑیں، جس سے گرم ہوتا ہوا موسم دوبارہ سرد ہونے لگا، محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق بارشوں کا یہ سلسلہ شام تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا. یاد رہے کہ ضلع مانسہرہ بھر سمیت کاغان ناران میں‌ بارش اور برفباری سے موسم شدید سرد ہو گیا، رات سے جاری بارش سے ندی نالوں میں طغیانی دیکھی جا رہی ہے.

مزید پڑھیں:  آئی ایم ایف سے موسمیاتی پروگرام کا معاہدہ ہوا ہے، عوامی بھلائی کیلئے نہیں،مشیرخزانہ