گلیات کے سیاحتی مقامات پر برفباری

ایبٹ اباد، گلیات کے سیاحتی مقامات پر برفباری کا سلسلہ جاری

ویب ڈیسک: ضلع ایبٹ اباد کے علاقے گلیات کے سیاحتی مقامات پر برفباری کا سلسلہ جاری ہے، نتھیاگلی،ایوبیہ میں 3سے 4 انچ تک برف پڑ چکی ہے، جس سے علاقے میں موسم انتہائی سرد ہو گیا ہے.اس سلسلے میں‌گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ نتھیاگلی،ایوبیہ میں 3سے 4 انچ تک برف پڑنے کے باعث لوگ گھروں میں‌مقید ہو کر رہ گئے ہیں، جبکہ بارش اور برفباری کے باعث موسم شدید سرد ہو گیا. برف باری کے بعد گلیات کے تمام راستوں کلیر کیا جا رہا ہے.
گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ گلیات سفر کرنے والے سیاحوں کو گرم ملبوسات،گاڑی میں فیول فل رکھنے،چین اور لینڈ سلائڈنگ والی جگہ گاڑی پارک نہ کریں۔لوگوں کو محتاط رہنے کی بھی ہدایت کر دی گئی ہے. یاد رہے کہ ضلع ایبٹ اباد کے علاقے گلیات کے سیاحتی مقامات پر برفباری کا سلسلہ جاری ہے، نتھیاگلی،ایوبیہ میں 3سے 4 انچ تک برف پڑ چکی ہے.

مزید پڑھیں:  طویل القامت پاکستانی نصیر سومرو 55سال کی عمر میں انتقال کر گئے