ویب ڈیسک: انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے گرفتار 56پی ٹی آئی کارکنان کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔
26 نومبر احتجاج کے کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کی، اس دوران انہوں نے پی ٹی آئی کارکنوں کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا، پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے سردار مصروف ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔
جج کے فیصلے کے مطابق گرفتار 56پی ٹی آئی کارکنان کی درخواست ضمانت منظور کر لی گئی۔ یاد رہے پی ٹی آئی کارکنان کیخلاف 26 نومبر احتجاج پر تھانہ ترنول اور کوہسار میں مقدمات درج تھے۔
