بھارتی ٹیم پاکستان سے مکمل سیریز

بھارتی ٹیم پاکستان سے مکمل سیریز کھیلے، سب واضح ہو جائیگا، ثقلین مشتاق

ویب ڈیسک: سابق پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر ثقلین مشتاق نے کہا ہے کہ بھارتی ٹیم پاکستان سے مکمل سیریز کھیلے، جس میں‌10 ٹیسٹ، 10 ون ڈے اور 10 ٹی 20 میچز شامل ہوں، تو سب کچھ واضح ہو جائیگا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر ثقلین مشتاق نے بھارت کو چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ اگر بھارتی ٹیم خود کو واقعی ایک بہترین ٹیم سمجھتی ہے تو پاکستان کے خلاف 10 ٹیسٹ، 10 ون ڈے اور 10 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے تاکہ سب کچھ واضح ہو جائے۔
ثقلین مشتاق نے کہا اگر ہم سیاست کو ایک طرف رکھیں تو بھارتی کھلاڑی واقعی اچھے ہیں اور وہ بہترین کرکٹ کھیل رہے ہیں جبکہ پاکستان ٹیم کو اس وقت کئی مسائل کا سامنا ہے اور حالیہ برسوں میں کپتانی، سلیکشن کمیٹی، مینجمنٹ اور پی سی بی کے عہدیداروں میں مسلسل تبدیلیاں دیکھنے میں آئی ہیں۔
سابق ٹیسٹ کرکٹر کا مزید کہنا تھا کہ تیاری بہتر ہو اور صحیح سمت میں کام کیا جائے تو قومی ٹیم بھارت سمیت دنیا بھر کو مضبوط جواب دے سکتی ہے۔ یاد رہے کہ سابق پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر ثقلین مشتاق نے کہا ہے کہ بھارتی ٹیم پاکستان سے مکمل سیریز کھیلے، جس میں‌10 ٹیسٹ، 10 ون ڈے اور 10 ٹی 20 میچز شامل ہوں، تو سب کچھ واضح ہو جائیگا۔

مزید پڑھیں:  مانسہرہ، دو ٹرکوں کے تصادم میں ایک شخص جاں بحق، 3 زخِمی