گنڈاپور سرکار کے 625منصوبے بھی ایک

گنڈاپور سرکار کے 625منصوبے بھی ایک ارب درختوں کی طرح ہونگے

ویب ڈیسک: وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ گنڈاپور سرکار کے 625منصوبے بھی ایک ارب درختوں کی طرح ہونگے۔ اس ایک سال میں ایک دن بھی پختونخوا حکومت کے کسی وزیر یا وزیراعلیٰ کو نئے منصوبے کا افتتاح کرتے نہیں دیکھا۔
مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ ایک سال میں 365دن ہوتے ہیں اور خیبرپختوںخوا حکومت نے 625منصوبے ایک سال میں شروع کر دیے؟ گنڈاپور سرکار کے 625منصوبے بھی ایک ارب درختوں کی طرح ہونگے۔
انہوں نے کہا کہ ایک سال میں ایک دن بھی پختونخوا حکومت کے کسی وزیر یا وزیراعلیٰ کو نئے منصوبے کا افتتاح کرتے نہیں دیکھا ، ایک سال میں 625 دفعہ تو وزیر اعلیٰ دفتر تک نہیں آئے تو کیا یہ منصوبے موکلات نے شروع کروادئیے؟ صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ علی امین کی ترجیحات میں صوبے کے غریب عوام نہیں اڈیالہ کا قیدی ہے، خیبرپختونخوا میں کرپشن اپنے عروج پر ہے، گھڑیاں،انگوٹھیاں اور 190ملین کے ڈاکے مارنے والے کی احتساب کمیٹی خود قابل احتساب ہے۔

مزید پڑھیں:  ٹرمپ کی جانب سے امپورٹڈ گاڑیوں پر 25فیصد ٹیکس لگانے کا اعلان