زیلنسکی کیساتھ برے رویے پر امریکی

زیلنسکی کیساتھ برے رویے پر امریکی عوام سراپا احتجاج، نائب صدر کیخلاف نعرے

ویب ڈیسک: یوکرین کے صدر زیلنسکی کیساتھ برے رویے پر امریکی عوام سراپا احتجاج ہیں، انہوں نے امریکہ کے نائب صدر کیخلاف نعرے بازی کی۔ امریکا کے نائب صدر کو عوامی ردعمل کا سامنا کرنا پڑگیا۔
وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نائب صدر جے ڈی وینس کی جانب سے یوکرینی صدر زیلنسکی کیساتھ برے رویے پر امریکی عوام سراپا احتجاج ہیں۔ جے ڈی وینس سکینگ کرنے جب ورمونٹ پہنچے تو مظاہرین پہلے سے وہاں موجود تھے۔
اس موقع پر انہوں نے نائب امریکی صڈر کیخلاف شدید نعرے بازی کی، انہوں نے کہا کہ وینس جاؤ، روس جا کر سکینگ کرو۔ مظاہروں کے بعد جے ڈی وینس نے اہل خانہ کے ہمراہ چھٹیاں منانے کے لیے کسی اور نامعلوم مقام کا رخ کر لیا۔
دوسری جانب مظاہرین نے نیویارک، لاس اینجلس اور بوسٹن میں ٹیسلا کمپنی کی دکانوں پر ٹرمپ کے مشیر ایلون مسک کے خلاف بھی مظاہرے کیے۔

مزید پڑھیں:  بنوں کینٹ حملہ : ہلاک مزید 3افغان دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی