یوکرین امریکا کیساتھ معدنیات کے معاہدے

یوکرین امریکا کیساتھ معدنیات کے معاہدے پر دستخط کیلئے تیار

ویب ڈیسک: وائٹ ہاوس میں اختلافات کے باوجود زیلنسکی نے کہا ہے کہ یوکرین امریکا کیساتھ معدنیات کے معاہدے پر دستخط کیلئے تیار ہے۔
تفصیلات کے مطابق یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ امریکا کے ساتھ معدنیات کے معاہدے کیلئے تیار ہیں۔ یوکرین کے صدر نے اتوار کو لندن میں یورپی رہنماؤں کے سربراہی اجلاس کے بعد برطانوی میڈیا کو انٹرویو دیا۔
انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ یوکرین امریکا کیساتھ معدنیات کے معاہدے پر دستخط کیلئَ تیار ہے۔ یورپی سربراہ اجلاس کے بعد ہمیں یورپ کی مکمل حمایت حاصل ہے۔ انتہائی اعلیٰ سطح پر یورپی اتحاد طویل عرصے سے نہیں دیکھا گیا، یقین ہے امریکا کے ساتھ ہمارے تعلقات جاری رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ جو معاہدہ میز پر ہے، اس پر دستخط ہو جائیں گے، اگر فریقین تیار ہیں، یقین ہے امریکا بھی معدنیات کے معاہدے کیلئے تیار ہوگا۔ یاد رہے معدنیات کا یہ معاہدہ یوکرین میں جاری تنازعے کو ختم کرنے میں مدد کے لیے ایک قدم سمجھا جا رہا تھا۔

مزید پڑھیں:  قومی اسمبلی اجلاس :زرتاج گل نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا