پاکستان فٹبال فیڈریشن کی معطلی ختم

آئینی ترامیم منظور، پاکستان فٹبال فیڈریشن کی معطلی ختم کر دی گئی

ویب ڈیسک: آئینی ترامیم منظور کرنے کے ساتھ ہی پاکستان فٹبال فیڈریشن کی معطلی ختم کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے پی ایف ایف کی معطلی ختم کردی ہے۔ اس فیصلے سے فیفا نے پی ایف ایف کو آگاہ کر دیا۔ یاد رہے کہ فیفا نے پی ایف ایف کانگریس کی جانب سے آئینی ترامیم منظور ہونے کے بعد پاکستان کی معطلی ختم کی ہے۔
پی ایف ایف نارملائزیشن کمیٹی کے رکن شاہد کھوکھر کے مطابق پاکستان فٹبال فیڈریشن کی کانگریس کے اجلاس میں آئینی ترامیم کی منظوری کے بعد معطلی ختم ہوئی۔
یاد رہے گزشتہ ماہ فیفا نے پی ایف ایف کانگریس کی جانب سے انتخابی اصلاحات کے لیے آئینی ترامیم منظور نہ ہونے پر پی ایف ایف کی رکنیت کو معطل کردیا تھا۔

مزید پڑھیں:  پانڈابانڈ پاکستان کی کیپیٹل مارکیٹوں کو چین سے جوڑنے کا عکاس ہوگا، وزیرخزانہ