طورخم بارڈر پر فائرنگ تبادلہ

طورخم بارڈر پر فائرنگ تبادلہ، ایک مقامی شہری اور 3ایف سی اہلکار زخمی

ویب ڈیسک: طورخم بارڈر پر فائرنگ تبادلہ کے دوران ایک مقامی شہری اور 3ایف سی اہلکار زخمی ہو گیا، اس دوران بھگدڑ مچنے کے باعث ٹرک ڈرائیور دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گیا۔
طورخم سرحد پر پاکستان اور افغان فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔ جس کے نتیجے میں ایک مقامی شہری زخمی جبکہ بھگدڑ کے دوران ایک ٹرک ڈرائیور کو دل کا دورہ پڑا، جو جانبر نہ ہو سکا۔ ذرائع کے مطابق افغان فورسز کی طرف سے فائر کئے گئے متعدد گولے مقامی آبادی پر گرے، مارٹر گولے گرنے سے کئی مکانات کو جزوی نقصان پہنچا، افغان فورسز کی فائرنگ سے تین ایف سی اہلکار اور ایک مقامی شہری زخمی ہوا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کشیدگی کے پیش نظر طورخم ٹرانزٹ ٹرمینل کو کارگو گاڑیوں سے خالی کرا لیا گیا ہے۔ یہ کشیدگی اس وقت پیدا ہوئی جب افغان فورسز نے 10 روز قبل سرحد کے متنازعہ علاقے میں تعمیراتی کام شروع کیا تھا، جس پر پاکستان نے شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ یاد رہے طورخم بارڈر پر فائرنگ تبادلہ کے دوران ایک مقامی شہری اور 3ایف سی اہلکار زخمی ہو گیا، اس دوران بھگدڑ مچنے کے باعث ٹرک ڈرائیور دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گیا۔

مزید پڑھیں:  مانسہرہ، دو ٹرکوں کے تصادم میں ایک شخص جاں بحق، 3 زخِمی