روسی شہری کا بڑے مارخور

چترال، روسی شہری کا بڑے مارخور کا شکار

ویب ڈیسک: ضلع چترال میں مارخور کے شکار کا سلسلہ جاری، روسی شہری کا رواں سال کے بڑے مارخور کا شکار، روسی شہری نے شکار کا پرمٹ 71 ہزار امریکی ڈالر میں حاصل کیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق چترال میں روسی شہری کا رواں سال کے بڑے مارخور کا شکار، رشین نیشنل الیکزے کیم نے رواں سال کے سب سے بڑے مارخور کا شکار ضلع چترال گول نیشنل پارک کے بفر زون سنگور ڈوک میں کیا۔
مارخور کی عمر چودہ سال تھی اور اس کے سینگوں کی لمبائی 55 انچ تھی۔ روسی شہری نے شکار کا پرمٹ 71 ہزار امریکی ڈالر میں حاصل کیا تھا۔ رواں سال مارخور کے شکار کا یہ چوتھا واقعہ ہے۔
شکار کے بعد سنگور شاہ میراندہ کے رہائشیوں نے روسی شہری کا پرتپاک استقبال کیا اور روایتی ٹوپی اور ہار پہنا کر ان کی حوصلہ افزائی کی۔

مزید پڑھیں:  دہشت گرد حملے کے 16روز بعد جعفر ایکسپریس بحال