ایف بی آر کا ٹیکس شارٹ

ایف بی آر کا ٹیکس شارٹ فال 604 ارب روپے تک جا پہنچا

ویب ڈیسک: ایف بی آر کا ٹیکس شارٹ فال 604 ارب روپے تک جا پہنچا، بین الاقوامی مالیاتی فنڈ سے اکتیس مارچ تک 91 کھرب 68 ارب روپے ٹیکس وصولی پر اتفاق کیا گیا ہے، جسے پورا کرنے کے لیے رواں ماہ 18 کھرب 25 ارب روپے کی وصولی درکار ہے۔
تفصیلات کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 8 ماہ میں ایف بی آر کا ٹیکس شارٹ فال 604 ارب روپے تک پہنچ گیا۔ آئی ایم ایف سے 31 مارچ تک 91 کھرب 68 ارب روپے ٹیکس وصولی پر اتفاق کیا گیا تھا، جسے پورا کرنے کے لیے رواں ماہ 18 کھرب 25 ارب روپے کی وصولی درکار ہے۔
جولائی 2024 سے فروری 2025 تک ایف بی آر کی مجموعی ٹیکس وصولی 73 کھرب 43 ارب روپے رہی، جبکہ ہدف 79 کھرب 47 ارب روپے تھا۔ فروری میں صرف 847 ارب روپے ٹیکس جمع کیا گیا، جو مقررہ ہدف سے 136 ارب روپے کم رہا۔

مزید پڑھیں:  امن و امان کی ابترصورتحال:پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں بیروزگاری بڑھ گئی