ترمیمی فرد جرم عائد

9مئی مقدمات: شاہ محمود سمیت دیگر رہنماؤں پرترمیمی فرد جرم عائد

ویب ڈیسک: انسداد دہشت گردی عدالت نے 9مئی کے تین مقدمات میں شاہ محمود قریشی سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں پر ترمیمی فرد جرم عائد کردی ۔
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں کیس کی سماعت کی، جہاں شاہ محمود قریشی، عمر سرفراز چیمہ، ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر ملزمان کو پیش کیا گیا۔
عدالت نے تینوں مقدمات میں ملزموں پر ترمیمی فرد جرم عائد کی ، شاہ محمود قریشی سمیت دیگر پر دوبارہ فرد جرم عائد کی گئی، ملزموں نے ترمیمی فرد جرم کی صحت جرم سے انکار کیا۔
عدالت میں عالیہ حمزہ ،صنم جاوید اور خدیجہ شاہ سمیت دیگر ملزم پیش ہوئے، عدالت نے 6 مارچ کو گواہوں کو بیان ریکارڈ کرانے کیلئے طلب کر لیا۔
دوسری جانب پراسیکویشن نے تمام دفعات کے مطابق فرد جرم میں ترمیم کی استدعا کی تھی، عدالت نے پراسکیوشن کو فرد جرم میں ترمیم کی اجازت دی تھی۔

مزید پڑھیں:  بھارت سے 50ہزار ٹن چینی درآمد کرنے کا انکشاف