Aamir

پولیس کے ہاتھوں شہری پر تشدد اور برہنہ کرنے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی

پشاور: پولیس کے ہاتھوں شہری پر تشدد اور برہنہ کرنے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی،ویڈیو میں پولیس جوان شہری کے کپڑے اتارتے دیکھے جاسکتے ہیں،پولیس اہلکار ملزم کی ویڈیو بنانے پر مجبور کررہے تھے،پولیس نے افسروں کو گالیاں دینے پر شہری عامر کو پکڑا تھا،چھترول کے دوران ویڈیو بھی بنائی گئی، ایس ایس پی آپریشنز پشاور کے مطابق معاملے کی تحقیقات کررہے ہیں،

پولیس حکام نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ویڈیو کا نوٹس لے لیا،ویڈیو میں شہری کو بے حجاب کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے، ایس ایس پی نے ایس ایچ او تہکال شہر یار کو معطل کر دیا،ایس ایس پی آپریشنز نے اے ایس آئی ظاہر اللہ، کانسٹیبل نعیم، اور کانسٹیبل توصیف کو بھی معطل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے،

مزید پڑھیں:  پشاور، سینٹ انتخابات کیلئے امیدواروں کی فہرست جاری

اے ایس آئی ظاہر اللہ، کانسٹیبل نعیم اور کانسٹیبل توصیف پر مقدمہ درج کرنے کی ہدایت کی گئی، ایس ایس پی آپریشنز کے مطابق تینوں اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے،اہلکاروں کو حوالات میں بند کر دیا گیا ہے،ملوث اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے،

مزید پڑھیں:  وفاقی دارالحکومت پشاور سمیت دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

محکمہ پولیس میں حد سے تجاوز کرنے والوں کے لیے کوئی جگہ نہیں،شہریوں کے جان و مال کے ساتھ ساتھ ان کی عزت کی بھی زمہ داری پولیس کی بنتی ہے۔