دہشتگردی میں ملوث افغان شہری

پاکستان کے اندر دہشتگردی میں ملوث ایک اور افغان شہری کی شناخت

ویب ڈیسک: پاکستان کے اندر دہشتگردی میں ملوث ایک اور افغان شہری کی شناخت ہو گئی جوکہ افغانستان کی نیشنل ملٹری اکیڈمی کی تیسری بٹالین کا کمانڈر تھا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق 28فروری کو فورسز نے غلام خان کلے میں آپریشن کے دوران 14دہشتگردوں کو ہلاک کیا، مارے جانے والوں میں افغان دہشتگرد بھی شامل تھے۔
ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز کے ساتھ مقابلے میں ہلاک ایک افغان دہشتگرد کا نام مجیب الرحمان عرف منصور ولد مرزا خان تھا، دہشتگرد مجیب افغان گاں دندار ضلع چک صوبہ میدان وردک کا رہائشی تھا۔
دہشتگرد مجیب افغانستان کی نیشنل ملٹری اکیڈمی کی تیسری بٹالین کا کمانڈر تھا۔
ذرائع کے مطابق 30 جنوری کو بھی پاکستانی فورسز نے افغان دہشتگرد بدرالدین ولد مولوی غلام محمد کو ڈی آئی خان میں ہلاک کیا تھا۔
دہشتگرد بدرالدین افغان فوج میں لیفٹیننٹ اور صوبہ باغدیس کے ڈپٹی گورنر کا بیٹا تھا۔

مزید پڑھیں:  دہشت گرد حملے کے 16روز بعد جعفر ایکسپریس بحال