قومی ٹیم کے ٹی 20سکواڈ

قومی ٹیم کے ٹی 20سکواڈ میں بڑی تبدیلیاں،نیا کپتان لانے کا بھی امکان

ویب ڈیسک: دورہ نیوزی لینڈ کیلئے پاکستان ٹیم کے ٹی 20سکواڈمیں بڑی تبدیلیاں متوقع ، رضوان کی جگہ نیا کپتان لانے کا بھی امکان ظاہر کیا جانے لگا ۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ نیوزی لینڈ کیلئے پاکستانی اسکواڈ اور مینجمنٹ پر مشاورت مکمل کرلی،عبوری ہیڈکوچ عاقب جاوید کو دورہ نیوزی لینڈ میں عہدے پر برقرار رکھے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع نے بتایاکہ اظہر محمود بولنگ اور محمد مسرور فیلڈنگ کوچ برقرار رہیں گے، کوچ شاہد اسلم اور آپریشن منیجر حنا منور دورہ نیوزی لینڈ پر ٹیم کے ہمراہ نہیں جائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وقت کی کمی کے باعث پی سی بی ہیڈ کوچ کی تعیناتی کیلئے اشتہار دے گا جس کے بعد نام شارٹ لسٹ ہونگے اور پھر کوچ کی تقرری کی جائے گی جو کہ فوری ممکن ہوتا دکھائی نہیں دیتا البتہ بیٹنگ کوچ کے کیلئے محمد یوسف کا نام بھی زیر غور ہے۔
ذرائع کے مطابق ون ڈے اسکواڈ میں محمد رضوان کپتان برقرار رہیں گے اور ٹیم میں چند تبدیلیاں متوقع ہے جبکہ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں کپتان سمیت بڑی تبدیلیاں ہونے جارہی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شاداب خان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی کپتانی کے مضبوط امیدوار ہیں زمبابوے کے دورے پر بھی محمد رضوان ٹی ٹوئینٹی ٹیم کے کپتان نہیں تھے سلمان آغا نے کپتانی کی تھی۔
ہ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ سے محمد رضوان، بابر اعظم اور نسیم شاہ کی چھٹی کردی گئی جبکہ محمد حارث، سفیان مقیم، عرفان نیازی اورعباس آفریدی کی اسکواڈ میں شمولیت ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق شاہین شاہ آفریدی اور حارث روف بھی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی میڈیا نے پاکستانی وفد کے دورہ اسرائیل کی تصدیق کردی