ویب ڈیسک: طورخم بارڈر پر پاک افغان فورسز کے مابین ایک بار پھر جھڑپیں ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پاک افغان سرحد طورخم بارڈر پر دونوں ممالک کی فورسز کے درمیان شدید جھڑپ ہوئی جس میں بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا ۔
ذرائع نے بتایا کہ شدید جھڑپ کے باعث سرحد کے دونوں اطراف کے لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ۔
جھڑپ میں ابھی تک کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔
ذرائع کے مطابق طورخم بارڈر پر جھڑپ کے باعث لنڈی کوتل ہسپتال کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کردی گئی۔
ہسپتال کے عملے کی چھٹیاں منسوخ جبکہ ایمبولینسز کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کردی گئی ہے ۔
