ادویات کی کھیپ پاڑہ چنار

خیبرپختونخوا: 1800کلوگرام وزنی ادویات کی کھیپ پاڑہ چنار ڈی ایچ کیو پہنچائی گئی

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے 1800کلوگرام وزنی ادویات کی کھیپ پاڑہ چنار ڈی ایچ کیو پہنچائی گئی، اس حوالے سے مشیر صحت احتشام علی نے کہا کہ یہ ادویات حکومت خیبرپختونخوا کے سرکاری ہیلی کاپٹر کے ذریعے پہنچائی گئی ہیں.
مشیر صحت نے مزید بتایا کہ ان ادویات میں انٹی بائیوٹک، انٹی ہائپرٹنسیو، بچوں کیلئے بخار اور کھانسی کی ادویات شامل ہیں ، ادویات کی اس کھیپ میں ضروری طبی آلات اور لیبارٹری سیرم بھی پاڑہ چنار پہنچایا گیا ہے .
انہوں نے کہا کہ تین دن قبل ایم ایس پاڑہ چنار نے ادویات کی فراہمی کی درخواست کی تھی ، جب تک زمینی راستے بحال نہیں ہوتے، ادویات کی فراہمی بذریعہ ہیلی کاپٹر جاری رہے گی .

مزید پڑھیں:  کوشش ہے پارلیمنٹ کو قانون اور روایات کے مطابق چلایا جائے ،سپیکر ایازصادق