یوکرین میں یورپی امن دستے قبول

یوکرین میں یورپی امن دستے قبول نہیں کیے جاسکتے، روس

ویب ڈیسک: یوکرین میں یورپی امن دستوں کی ممکنہ تعیناتی کی روس نے مخالفت کردی۔ اقوام متحدہ کے ویانا دفتر میں روس کے نئے مستقل مندوب میخائل الیانوف نے کہا کہ 2 وجوہات کے سبب یوکرین میں یورپی امن دستے قبول نہیں کیے جاسکتے۔
انہوں نے وجوہات بتاتے ہوئے کہا کہ اس مخالفت کی سردست وجہ یہ ہے کہ یورپی یونین غیرجانبدار نہیں، جبکہ امن دستے غیرجانبدار ہونے چاہئیں، دوسرا روس یوکرین میں یورپی امن دستوں کا یکسر مخالف ہے۔
میخائل الیانوف نے مزید کہا کہ یوکرین میں یورپی امن دستے قبول نہیں کیے جاسکتے، روس کو الٹی ترتیب کسی صورت برداشت نہیں۔ ادھر روسی ذرائع کا کہنا ہے کہ یورپ ایک لاکھ اہلکار افراد پر مشتمل دستہ یوکرین میں تعینات کرنا چاہتا ہے، برطانیہ اور فرانس نے امن دستے یورپ بھیجنے پر غورکیا تھا، یہ بات مسائل جنم دے سکتی ہے۔

مزید پڑھیں:  امام اوغلو کی گرفتاری کیخلاف احتجاج 55 سے زائد صوبوں تک پھیل