ویب ڈیسک: وزيراعظم شہباز شریف نے حکومت کے ایک سال مکمل ہونے پر کہا ہے کہ ایک سالہ دور کے دوران مہنگائی میں کمی خوش آئند ہے، افراط زر میں مسلسل کمی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کے ایک سال مکمل ہونے پر مہنگائی میں کمی خوش آئند ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ معاشی ٹیم کی کاوشوں سے معاشی اشاریے ہر گزرتے دن کےساتھ بہتر ہو رہے ہیں، معیشت کی بہتری، کاروبار اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے تمام ادارے مل کر کام کر رہے ہیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میکرو اکنامک معاشی بہتری کا فائدہ عوام تک پہنچنا شروع ہوگیا ہے، قوی امید ہے کہ افراط زر میں مزید کمی ہوگی، عوام کو کم نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
