ویب ڈیسک: ضلع صوابی میں ماہ رمضان شروع ہوتے ہی گران فروشی کا بازار گرم ہو گیا، گران فروشوں کی چاندی، عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگے۔
ضلع صوابی کی تحیصل رزڑ، لاہور اور ٹوپی میں رمضان مہینہ شروع ہوتے ہی گرانفروشوں کے وارے نیارے ہو گئے، دالیں، چینی، گھی، سبزیاں اور گوشت سمیت فروٹ کی قیمتوں میں سرکاری نرخنامے سے 35فیصد کر دیا گیا ہے، اس مصوعی اضافہ کے باعث غریب سر پکڑ کر رہ گیا، کیونکہ اس کی پہنچ سے تمام خوردنی اشیا دور ہو گئیں۔
ضلع بھر میں ہڈی والا گوشت بھی 800 کلو کے بجائے 1000 روپے جب کہ خالص گوشت 1200 روپے فی کلو فروخت کیا جا رہا ہے، دوسری طرف انتظامیہ کی جانب سے لگائے گئے چھاپے بے اثر دکھائی دینے لگے۔ ضلع صوابی میں ماہ رمضان شروع ہوتے ہی گران فروشی کا بازار گرم ہو گیا، گران فروشوں کی چاندی، عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگے۔
