پاک افغان فورسز میں‌ جھڑپیں جاری

طورخم بارڈر پر کشیدگی، پاک افغان فورسز میں‌ جھڑپیں جاری

ویب ڈیسک: طورخم بارڈر پر کشیدگی برقرار ہے، اور دونوں جانب سے پاک افغان فورسز میں‌ جھڑپیں جاری ہیں۔ ایک دوسرے پر فائرنگ کے دوران چھوٹے بڑے ہتھیاروں کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ طور خم بارڈر پر جہاں دو طرفہ فائرنگ میں ایک دوسرے کے خلاف چھوٹے بڑے ہتھیاروں کا استعمال کیا جارہا ہے، وہیں ہر قسم کی آمدورفت کیلئے سرحدی گزر گاہ کو بند کر دیا گیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک افغان فورسز میں‌ جھڑپیں جاری ، گزشتہ روز بھی 5 گھنٹے فائرنگ کا تبادلہ ہوا، اس دوران 3 ایف سی اہلکار زخمی جبکہ سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں افغان فورسز کے 3 اہلکار مارے گئے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ 10 روز قبل طور خم سرحد کے قریب افغان فورسز متنازع تعمیرات کررہی تھی، متنازع تعمیرات پر حالات کشیدہ ہوگئے، جس کے باعث 10 روز قبل طورخم سرحدی گزرگاہ ہرقسم کی آمدورفت کے لیے بند کردی گئی تھی۔

مزید پڑھیں:  آرمی چیف سے عرب امارات کے وفدکی ملاقات،والدہ کےانتقال پرتعزیت کی