ویب ڈیسک: سخت سیکورٹی میں ایک اور امدادی قافلہ کرم روانہ کر دیا گیا ہے، اس قافلہ میں 30 سے زائد گاڑیاں شامل ہیں، قافلے کی سکیورٹی کیلئے سخت انتظامات کے گئے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق امدادی قافلہ ہنگو تور پل چیک پوسٹ سے روانہ کیا گیا ہے، جبکہ مزید گاڑیاں بھی روانہ کی جا رہی ہیں۔ یاد رہے 17 فروری کو لوئر کرم میں امداد لے کر جانے والی گاڑیوں پر حملے کے بعد قافلے روک دیے گئے تھے۔
تاجر برادری کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 17 فروری کو بڑا قافلہ واپس آنے کے بعد اپر کرم میں کسی قسم کی ترسیل نہیں ہوئی تھی۔ دوسری جانب حقوق کے مطالبے اور سڑکوں کی بندش کے خلاف پاراچنار پریس کلب کے سامنے احتجاجی دھرنا تیسرے روز بھی جاری رہا۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ جب تک مطالبات تسلیم نہیں ہوتے احتجاج جاری رہے گا۔
یاد رہے کہ سخت سیکورٹی میں ایک اور امدادی قافلہ کرم روانہ کر دیا گیا ہے، اس قافلہ میں 30 سے زائد گاڑیاں شامل ہیں، قافلے کی سکیورٹی کیلئے سخت انتظامات کے گئے ہیں۔ امدادی قافلہ ہنگو تور پل چیک پوسٹ سے روانہ کیا گیا ہے.
