محکمہ خوراک فوڈ سکیورٹی یقینی بنانے

محکمہ خوراک فوڈ سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے مؤثر اقدامات کر رہا ہے، ظاہر شاہ

ویب ڈیسک: وزیر خوراک خیبرپختونخوا ظاہر شاہ طورو سے ورلڈ فوڈ پروگرام کے وفد نے پشاور میں ملاقات کی، ڈبلیو ایف او کے وفد کی سربراہی رائے ایشی ہیڈ آف سپلائی چین کر رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ خوراک فوڈ سکیورٹی یقینی بنانے بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کر رہا ہے۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے منصوبوں اور فوڈ سکیورٹی کے اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر خوراک نے وفد کو محکمہ خوراک میں جاری منصوبوں اور اصلاحات پر بریفنگ بھی دی۔
وزیر خوراک نے کہا کہ محکمہ خوراک صوبے میں فوڈ سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کر رہا ہے، صوبائی حکومت خوراک کے فوڈ اہلکاروں کی استعداد کار بڑھانے کیلئے بھی اقدامات اٹھا رہی ہے۔
ظاہر شاہ طورو کا کہنا تھاکہ محکمہ خوراک میں مختلف امور کو ڈیجیٹائز کر دیا گیا ہے، جبکہ مزید شعبوں کی ڈیجیٹائزیشن پر کام جاری ہے، ورلڈ فوڈ پروگرام کے وفد نے اس موقع پر محکمہ خوراک کے جاری منصوبوں میں تکنیکی معاونت فراہم کرنے میں اظہار دلچسپی کیا۔
وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو نے کہا کہ فوڈ سکیورٹی اور غذائی معیار کی بہتری کے لیے عالمی اداروں کے ساتھ تعاون کو فروغ دے رہے ہی۔

مزید پڑھیں:  حکومت نے سولر صارفین پر اضافی ٹیکس کی منظوری روک دی