گورنمنٹ پرائمری سکول باغ

ایبٹ اباد، گورنمنٹ پرائمری سکول باغ کو مالک اراضی نے تالہ لگا دیا

ویب ڈیسک: ضلع ایبٹ اباد میں گورنمنٹ پرائمری سکول باغ کو مالک اراضی نے تالہ لگا دیا، جس سے 300 بچوں کا مستقبل داو پہ لگ گیا۔
14 نومبر 2024 کو بھی مالک اراضی کا چوکیدار کا آرڈر نہ ہونے کی وجہ سے سکول بند کر دیا گیا تھا۔ معززین علاقہ اور محکمہ کے درمیان معاہدہ طے پایا کہ ہفتے میں چوکیدار بھرتی ہو گا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ معاہدہ پر عمل درآمد نہ ہونے پر اج سکول بند کر دیا گیا ہے، محکمہ تعلیم ایبٹ آباد کی نااہلی سے سکول ایک بار پھر بند ہو گیا۔

مزید پڑھیں:  احتجاج کیس، بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 15اپریل تک توسیع