ٹل پاراچنار روڈ بندش کیخلاف شہریوں

ٹل پاراچنار روڈ بندش کیخلاف شہریوں کا احتجاجی دھرنا جاری

ویب ڈیسک: ٹل پاراچنار روڈ بندش کیخلاف شہریوں کا احتجاجی دھرنا جاری، اس دھرنے کو آج تیسرا دن ہو گیا ہے، اس سے قبل بھی راستے کے بند ہونے کے خلاف دھرنا دیا گیا تھا.
ٹل پاراچنار روڈ بندش کے خلاف شہریوں کی جانب سے احتجاجی دھرنا تیسرے روز بھی جاری ہے، اس دوران شدید سردی کے باوجود بچے بڑے اور عمر رسیدہ افراد نے بھی شرکت کی.
دھرنا شرکاء نے کہا کہ ٹل پاراچنار روڈ بندش کیخلاف شہریوں کا احتجاجی دھرنا جاری ہے جسے آج تیسرا دن ہو گیا ہے، سردی کے باوجود بچے بڑے بوڑھے سب نے دھرنے میں شرکت کی، ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹل پاراچنار روڈ آمد و رفت کے لیے کھولنے تک دھرنا جاری رہیگا.
مظاہرین سے رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک میں بھی آمد و رفت کے راستے بند رکھنا افسوسناک ہے، راستوں کی بندش کی وجہ سے شہر میں خوراک و روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قلت سے مشکلات بڑھ گئی ہیں۔
شہریوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سحری و افطاری کے لیے شہر میں کوئی شے موجود نہیں ، اس پر انتظامیہ نے کہا کہ اج خوراک اور دیگر استعمال کی اشیاء کی چیزیں پہنجائی جا رہی ہیں. سامان لانے کے لیے سڑکوں پر سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں.

مزید پڑھیں:  سوشل میڈیا پروپیگنڈا: علیمہ خان ایک بار پھر جے آئی ٹی میں پیش