گورنر خیبر پختونخوا کا وزیراعظم کو خط

گورنر خیبر پختونخوا کا وزیراعظم کو خط، بجلی و گیس لوڈ شیڈنگ پرنوٹس لینے کا مطالبہ

ویب ڈیسک: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم میاں شہباز شریف کو خط لکھتے ہوئے صوبے میں رمضان المبارک کے دوران بجلی و گیس لوڈ شیڈنگ پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ۔
گورنر خیبر پختونخوا کی جانب سے خط میں کہا گیا ہے کہ رمضان المبارک میں خیبر پختونخوا کے عوام بجلی و گیس کی لوڈشیڈنگ سے سخت پریشان ہیں، سحری و افطاری اوقات میں بجلی و گیس کا کم پریشر سے متعدد اضلاع میں بجلی و گیس میسر نہیں آ رہی ۔
خط میں لکھا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا وافر مقدار میں بجلی اور قدرتی گیس پیدا کرنے والا صوبہ ہے، ہمارے وسائل سے پیدا بجلی اور گیس سے ہمارے صوبہ کے عوام کو رکھا جارہا ہے۔
خط میں مزید لکھا گیا ہے کہ وزیر اعظم کی جانب سے بجلی اور گیس کی عدم لوڈ شیڈنگ کے اعلان پر عمل نہیں کیا جارہا ہے، رمضان کا تقدس اس بات کا تقاضا کرتا ہے کہ شہریوں کو پر سکون ماحول فراہم کیا جائے ۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں دہشتگردی واقعات کا منبہ افغان سرزمین ہے، خواجہ آصف