ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریر کے دوران احتجاج پر ڈیموکریٹک رکن کانگریس سے باہر کر دیئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق منصب صدارت سنبھالنے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کانگریس سے پہلا خطاب کیا، اس دوران ڈیموکریٹک رکن کانگریس آل گرین کی جانب سے صدر ٹرمپ کی تقریر کے دوران احتجاج کیا گیا، اور انہوں نے ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
ٹرمپ کی تقریر کے دوران احتجاج پر ڈیموکریٹک رکن کانگریس سے باہر کر دیا گیا، تاہم اس دوران ٹرمپ نے اپنی تقریر جاری رکھی، اور مزید کہا کہ اقتدار میں آنے کے بعد امریکا میں غیرقانونی مقیم افراد کے خلاف اقدامات کیے۔
انہوں نے کہا کہ غیر قانونی مقیم تمام تارکین وطن کے خلاف سخت آپریشن جاری ہے، لیکن اس دوران ڈیموکریٹ میرے لیے کھڑے نہیں ہوں گے، ایسا ہونا نہیں چاہیے، میری قیادت میں امریکا نا قابل تسخیر ہے، کسی کو امریکہ کو کمزور کرنے نہیں دوں گا۔
