کورونا وائرس سے احسن طریقے سے نمٹ رہے ہیں – وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر شبلی فراز

اسلام آباد: وزیر اطلاعات  ونشریات سینیٹر شبلی فراز کے مطابق کورونا  وبا  سے احسن طریقے سے نمٹ رہے ہیں،وائرس کی ٹیسٹنگ لیبارٹریز کی تعداد 129 تک پہنچ چکی ہے،لاک ڈاؤن کا شور مچانے والوں کے اربوں ڈالر باہر پڑے ہیں،آنے والے دن سخت ہوسکتے ہیں، صورتحال سے بچنے کا واحد راستہ احتیاط ہے۔