تحریک انصاف کا عید کے بعد

تحریک انصاف کا عید کے بعد حکومت کیخلاف نکلنے کا اعلان

ویب ڈیسک: اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ تحریک انصاف کا عید کے بعد حکومت کیخلاف نکلنے کا اعلان، اگلے کچھ روز میں ان کے ساتھ ہمارے معاملات طے ہو جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق ایوان بالا میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ ہمارا اتحاد اپوزیشن کے ساتھ ہے، اگلے کچھ روز میں ان کے ساتھ ہمارے معاملات طے ہو جائیں گے، سب مل کر عید کے بعد حکومت کیخلاف نکلیں گے۔
پشاور میں عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک سال پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دور ہے، پیکا، 26ویں ترمیم سمیت دیگر قوانین جموریت نہیں بلکہ طاقت سے پاس کروائے، اس دوران کام کچھ کیا نہیں اور اربوں روپے اشتہارات کی مد میں خرچ کر دئیے۔
شبلی فراز نے کہا کہ وفاقی کابینہ میں اضافہ ضمیر فروشوں کے لیے انعام ہے، کچھ لوٹے اس میں شامل کئے گئے ہیں، ملک قرضوں میں ڈوب گیا، مہنگائی بڑھ چکی ہے، لیکن یہ مہنگائی میں کمی کا راگ الاپ رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی ہو رہی ہے، سندھ والے پانی کے جائز مطالبے کے لیے اٹھ کھڑے ہوئے ہیں، ہمارا اتحاد اپوزیشن کے ساتھ ہے، اگلے کچھ روز میں ان کے ساتھ ہمارے معاملات طے ہو جائیں گے۔
شبلی فراز نے کہا کہ سب مل کر عید کے بعد حکومت کیخلاف نکلیں گے، خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں تک دہشت گردوں کا پہنچنا تشویش ناک ہے، عید کے بعد احتجاج کی تیاری کر رہے ہیں۔ یاد رہے اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ تحریک انصاف کا عید کے بعد حکومت کیخلاف نکلنے کا اعلان، اگلے کچھ روز میں ان کے ساتھ ہمارے معاملات طے ہو جائیں گے۔

مزید پڑھیں:  پشاور: خیبرپختونخوا کے سکولوں میں موسم بہار کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا