ویب ڈیسک: امریکی ری پبلکن رکن کانگریس سکاٹ پیری کا امریکی ایوانِ نمائندگان کی خارجہ امور کمیٹی کی بریفنگ کے دوران کہنا تھا کہ گزشتہ 20 سالوں میں امریکہ نے پاکستان کو 136ملین ڈالر سکول بنانے کیلئَے دیے، جو کبھی نہیں بنے۔
بریفنگ کے دوران سکاٹ پیری نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ یو ایس ایڈ نے پچھلے 20 سال میں پاکستان کے تعلیمی پروگراموں پر 840 ملین ڈالر خرچ کیے، ان پروگراموں میں سے 136 ملین ڈالر 120 سکول بنانے کے لیے مختص کیے گئے لیکن وہ سکول کبھی بنے ہی نہیں۔
ذرائع کے مطابق امریکی ریپبلکن رکن کانگریس نے اس حوالے سے ایوان میں کوئی ثبوت پیش نہیں کیے تاہم انہوں نے بریفنگ دیتے ہوئے یہ تمام باتیں کیں۔
امریکی ری پبلکن رکن کانگریس سکاٹ پیری کا کہنا تھا کہ گزشتہ 20 سالوں میں امریکہ نے پاکستان کو 136ملین ڈالر سکول بنانے کیلئَے دیے، جو کبھی نہیں بنے۔
