دارالعوام کی جانب سے افطار اہتمام

برطانیہ :دارالعوام کی جانب سے افطار اہتمام، وزیراعظم کی شرکت

ویب ڈیسک: برطانیہ کے ایک دارالعوام کی جانب سے افطار اہتمام کیا گیا، جس میں تاریخ میں پہلی بار برطانوی وزیراعظم نے بھی شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کی مناسبت سے آل پارٹی پارلیمانی گروپ برائے برطانوی مسلمان کی میزبانی میں ہونے والے افطار ڈنر میں وزیراعظم سر کیئر سٹارمر نے خصوصی شرکت کی۔
ارالعوام کی جانب دیے جانے والے افطار ڈنر میں اراکین پارلیمنٹ، و دیگر رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر تلاوت کلام پاک کے بعد رمضان کی اہمیت اجاگر کی گئی۔ برطانوی وزیر اعظم نے کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ غزہ جنگ کے دوران برطانیہ کی مسلم کمیونٹی نے کس مشکل صورتحال کا سامنا کیا، میری ہرممکن کوشش ہے کہ غزہ میں ضرورت مندوں کو امداد پہنچے۔
وزیر اعظم نے برطانوی مسلمانوں کا شکریہ ادا کیا کہ وہ اپنا بہترین کردار ادا کر رہے ہیں۔ یاد ر ہے کہ برطانیہ کے ایک دارالعوام کی جانب سے افطار اہتمام کیا گیا، جس میں تاریخ میں پہلی بار برطانوی وزیراعظم نے بھی شرکت کی۔

مزید پڑھیں:  امن و امان کی ابترصورتحال:پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں بیروزگاری بڑھ گئی