ویب ڈیسک: طورخم بارڈر پر پاک افغان فورسز میں پھر جھڑپ ہوئی ہے، اس دوران مارٹر گولہ گرنے سے کسٹم اہلکار زخمی ہو گیا۔ فوسرز میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق فائرنگ کے دوران ایک مارٹر گولہ طورخم باچا مینہ میں گرنے سے کسٹم کلیئرنس ایجنٹ اسحاق خان شدید زخمی ہو گئے، جنہیں فوری علاج معالجہ کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال لنڈی کوتل منتقل کردیا گیا۔
