ویب ڈیسک: نئیر حسین بخاری کی قیادت میں پیپلزپارٹی وفد کا دارالعلوم حقانیہ کا دورہ ، جمعیت علماء اسلام (س) کے سربراہ مولانا حامد الحق کی شہادت پر ان کے جانشین مولانا عبدالحق ثانی سے تعزیت کی اور گہرے دکھ کا اظہار کیا۔
وفد میں قمر زمان کائرہ، سابق وفاقی وزیر ساجد حسین طوری اور دیگر شامل تھے۔ انہوں نے شہداء کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوابی بھی کی۔ یاد ہرے کہ پیپلزپارٹی وفد کا دارالعلوم حقانیہ کا دورہ کیا، اس موقع پر پی پی وفد کی قیادت پارٹی کے سینئر رہنما نیئر حسین بخاری کر رہے تھے.
