ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء سینیٹر فیصل جاوید کو پشاور ائیرپورٹ سعودی عرب جانے سے روک لیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سینیٹر فیصل جاوید کو سعودی عرب کی فلائٹ سے اپ لوڈ کردیا گیا، پی ٹی آئی سینیٹر کے عمرہ کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب جارہے تھے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ ہائیکورٹ نے مجھے عمرہ ادائیگی کی اجازت دی، میرا نام پی این آئی ایل سے نکالنے کا حکم دیا، آج 3 بجے میری فلائٹ تھی لیکن اس کے باوجود مجھے عمرہ پر جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عدالت نے میرا نام سٹ سے نکالنے کا حکم دیا، حکومت نے میرا نام لسٹ سے نہیں نکالا، عدالتی احکامات کے باوجود حکومت نے عمرہ پر جانے کی اجازت نہیں دی
فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ ائیرپورٹ پر میں نے پشاور ہائیکورٹ کے آرڈر دکھایا، ان کو بھی نہیں مانا، ایف آئی اے ایمیگریشن والوں نے عدالتی احکامات کی توہین کی ہے۔
