ویب ڈیسک: بلوچستان کے ضلع خضدار میں گاڑی کے قریب دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 4افراد جاں بحق جبکہ 5زخمی ہو گئے ۔
پولیس ذرائع کے مطابق دھماکہ خضدار کی تحصیل نال میں ہوا جس کے نتیجے میں 4افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 5زخمی ہو گئے ۔
پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے کے باعث 1گاڑی جل کر تباہ ہو گئی، دھماکے کے زخمیوں کو خضدار ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق دھماکا ریموٹ کنٹرول تھا، دھماکے میں قبائلی شخصیات کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی، اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔
