عمران خان نے فضل الرحمان کو پیغام

عمران خان نےمولانا فضل الرحمان کو ساتھ دینے کا پیغام بھجوادیا

ویب ڈیسک: سابق وزیراعظم عمران خان نے جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کو اہم پیغام بھجواتے ہوئے کہا ہے کہ یہی وقت ہے آپ ہمارا ساتھ دیں ۔
اس سلسلے میں پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم نے عمران خان کی جانب سے سربراہ جے یو آئی کو پیغام دیتے دیتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مولانا الرحمان کو کہیں کہ یہ وقت ہے آپ ہمارا ساتھ دیں ۔
اسلام آباد میں عمر ایوب اور شبلی فراز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ ہمارے بچوں کا اب پاکستان سے اعتماد اٹھ گیا ہے وہ اپنے مستقبل کے لیے باہر ملک جاتے ہیں، عمران خان نے یہی کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو کہیں کہ یہ وقت ہے آپ ہمارے ساتھ دیں۔
انہوں نے کہا کہ مارچ 2022 میں آٹا 20روپے اور آج 100روپے ہے، گھی 350سے 500 روپے کلو ہے، 70 سے 80 فیصد منہگائی ہوئی ہے کیا لوگوں کی آمدنی بھی بڑی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس معیشت کی وجہ سے معاشرہ بگڑ رہا ہے، ہمارے ہاں نوکریاں بلکل ختم ہو گئی ہیں، چین دو بڑی ٹرین لائن بنا رہا ہے جو ایران جائے گا اور افغانستان سے گزری گئی۔
پی ٹی آئی رہنما ئوں نے مزید کہا کہ تنخواہ دار طبقہ پر بہیت زیادہ ٹیکس عائد کیے گئے ہیں، یہ غریب سے ٹیکس لیتے ہیں اور امیروں کو کئی نہیں پوچھتا، قانون ہماری زندگی ہونا چاہیے۔
دوسری جانب عمران خان کا پیغام سامنے آنے کے بعد پی ٹی آئی نے ایک بار پھر جے یو آئی کے ساتھ روابط بڑھنا شروع کردیئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے رہنما سلمان اکرم راجا نے جے یوآئی ف کی قیادت سے رابطہ کیا اور ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا۔
ذرائع نے کہا کہ جے یوآئی کی قیادت نے جواب دیا کہ مولانا فضل الرحمان عمرے کے باعث ملک سے باہر ہیں، مولانا فضل الرحمان کی واپسی کے بعد ملاقات پر اتفاق کیا گیا۔
ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی قیادت اگلے ہفتے سربراہ جے یوآئی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کرے گی۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا جل رہا ہے، بیان بازی کی بجائے وزیراعلیٰ فوری اقدامات کریں، محمود خان