3344

ایپل کا گاڑی لاک اور اسٹارٹ کرنے کیلئے اپنے نئےآپریٹنگ سسٹم آئی او ایس 14 میں نئے فیچرز متعارف

ویب ڈسک :  امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنے آپریٹنگ سسٹم کا نیا ورژن آئی او ایس 14 لانچ کردیا جس میں متعدد نئے فیچرز شامل ہیں، انہی میں ایک فیچر کار کی چابی کا بھی ہے۔ یعنی اس نئے اپریٹنگ سیسٹم کی مدد سے اپ گاڑی لاک اور سٹارٹ بھی کر سکیں گے،

سالانہ عالمی ڈیولپر کانفرنس میں ایپل کی سینئر مینیجر ایمیلی شوبرٹ کا کہنا تھا کہ ایپل موبائل فون کو گاڑی کی چابی کا نعم البدل بنانی چاہتی ہے اور اگلے سال میں آنے والی بی ایم ڈبلیو فائیو سیریز میں یہ نیا فیچر شامل ہو گا۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھیٹر کا عالمی دن

ایمیلی شوبرٹ نے بتایا کہ ایپل بعد میں دیگر گاڑیوں میں بھی یہ فیچر متعارف کروانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

انہوں  نے سیڈان کے قریب آئی فون لے جا کر دکھایا کہ گاڑی کا لاک کس طرح کھلے گا۔ گاڑی کو اسٹارٹ کرنے کے لیے ڈرائیور آئی فون کو گاڑی کے چارجنگ پیڈ پر رکھے گا اور انگنیشین بٹن کو دبا دے گا، جس سے گاڑی اسٹارٹ ہو جائے گی۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھیٹر کا عالمی دن

پلان کے مطابق بی ایم ڈبلیو کے مالکان گاڑی کی ورچل کی آئی مسیج کے زریعے اپنی فیملی یا دوستوں کے ساتھ بھی شیئر کر سکیں گے۔

ایپل اس نئے فیچر میں الٹر وائیڈ بینڈ ٹیکنالوجی کا استعمال کرے گی جس سے گاڑی کو زیادہ فاصلے سے ان لاک کیا جا سکے گا۔