ویب ڈیسک: ماہ رمضان میں راشننگ کنٹرولر پشاور متحرک ہو گیا، مختلف کارروائیوں کے دوران فوڈ قوانین کیخلاف ورزی پر متعدد گرفتاریان عمل میں لائی گئیں، جن میں 3 کو پابند سلاسل کر دیا گیا جبکہ 12 پر مقدمات درج کر لی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق راشننگ کنٹرولر پشاور کی جانب سے رمضان المبارک میں مارکیٹوں میں سرگرمیاں تیز کر دی گئیں، وزیر خوراک ظاہرشاہ طورو کی ہدایات پر سیکریٹری خوراک ثاقب رضا اسلم اور ڈائریکٹر خوراک مسرت زمان کی نگرانی میں مختلف علاقوں میں موجود مارکیٹوں کا معائنہ کیا گیا۔
حکام کی جانب سے ضلع پشاور کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے قصائیوں، دودھ اور پھل فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا۔ اس دوران خلاف ورزی کرنے والوں کو حراست میں لیا گیا۔
ماہ رمضان میں راشننگ کنٹرولر پشاور متحرک کردار ادا کرتے ہوئے فوڈ قوانین کیخلاف ورزی پر متعدد گرفتار عمل میں لے آیا، علاوہ ازیں فوڈ قوانین کے تحت کئی دکانداروں پر بھاری جرمانے بھی عائد کیے گئے۔
