امریکہ کا حماس سے براہ راست

یرغمالیوں کی رہائی کیلئے امریکہ کا حماس سے براہ راست رابطے کا انکشاف

ویب ڈیسک: غزہ میں یرغمالیوں کی رہائی کیلئے امریکہ کا حماس سے براہ راست رابطے کا انکشاف ہوا ہے۔
امریکی ذرائع ابلاغ کی جانب سے اس حوالے سے انکشاف کیا گیا ہے کہ غزہ میں یرغمالیوں کی رہائی کیلئے امریکہ کا حماس سے براہ راست خفیہ رابطہ ہوا ہے۔
اس حوالے سے امریکی ذرائع ابلاغ نے مزید بتایا کہ امریکی حکومت اور حماس کے درمیان بات چیت غزہ میں موجود امریکی یرغمالیوں کی رہائی اور جنگ کے خاتمے کے ایک وسیع تر معاہدے کے حوالے سے ہوئی ہے۔ یہ مذاکرات امریکی صدر کے خصوصی ایلچی ایڈم بوہلر کی قیادت میں دوحہ میں ہوئے۔
امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ رابطہ اس حوالے سے غیرمعمولی ہے کہ امریکا نے اس سے پہلے حماس سے کبھی براہ راست رابطہ نہیں کیا۔ خیال رہے کہ امریکا نے 1997 میں حماس کو ایک دہشت گرد تنظیم قرار دیا تھا۔ مذاکرات میں بنیادی طور پر حماس کی جانب سے یرغمال بنائے گئے امریکی شہریوں کی رہائی پر بات چیت کی گئی۔

مزید پڑھیں:  آزاد کشمیر، کوسٹر حادثے کا شکار ،5مسافر جاں بحق ہو گئے