وزیراعظم عمران خان نے حکومتی و پارٹی ترجمانوں کا اجلاس آج شام پانچ بجے طلب کرلیا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے حکومتی و پارٹی ترجمانوں کا اجلاس آج طلب کرلیا،وزیراعظم کی زیرصدارت ترجمانوں کا اجلاس شام پانچ بجے ہوگا، حکومتی ترجمانوں کو سیاسی اور کورونا وائرس کی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی، ذرائع کے مطابق ترجمانوں کو وزراء کے بیانات سے متعلق پارٹی پالیسی سے بھی آگاہ کیا جائے گا، وزیراعظم موجودہ صورتحال کے پیش نظر ترجمانوں کو اہم ہدایات بھی دیں گے۔