ویب ڈیسک: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کی حکومت کئی ماہ سے 25 کلومیٹر روڈ نہیں کھول سکی، ایسے میں ان کا افغانستان وفد بھیجنا غیرسنجیدہ گفتگو قرار دی جا سکتی ہے۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وزیراعظم پشاور آئیں گے ، صوبے کے حالات میں خیبرپختونخوا حکومت سنجیدہ نہیں، صوبائی حکومت کئی ماہ سے 25 کلومیٹر روڈ نہیں کھول سکی۔ ان حالات میں صوبائی حکومت کا افغانستان وفد بھیجنا غیرسنجیدہ گفتگو ہے، کیا اس معاملے پر سیاسی فورسز یا پارلیمنٹ کو آن بورڈ لیا گیا ہے؟
گورنر خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ اڈیالہ جیل میں انسانی حقوق کی پامالی ہو رہی ہے، وہاں ایک قیدی کو مرغے اور جِم کی سہولیات میسر ہیں، جبکہ باقی قیدیوں کو یہ سہولت میسر نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو افطار بھی مل رہا ہے، سحری بھی، اور اگر انہیں روزے کے درمیان میں بھی کچھ چاہیے ہو تو وہ بھی مل سکتا ہے۔ خیبرپختونخوا کی حکومت کئی ماہ سے 25 کلومیٹر روڈ نہیں کھول سکی، ایسے میں ان کا افغانستان وفد بھیجنا غیرسنجیدہ گفتگو قرار دی جا سکتی ہے۔
