مشیرامریکی قومی سلامتی کا اسحاق

مشیرامریکی قومی سلامتی کا اسحاق ڈارسے رابطہ، صدر کا پیغام پہنچایا

ویب ڈیسک: مشیرامریکی قومی سلامتی کا اسحاق ڈار سے رابطہ ہوا ہے، اس دوران انہوں نے پاکستان کی دہشتگردی کیخلاف کوششوں کی تعریف کی، مائیکل والٹز نے انسداد دہشت گردی کی پاکستان کی کوششوں پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھی شکر یہ کا پیغام پہنچایا۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ مشیرامریکی قومی سلامتی کا اسحاق ڈار سے رابطہ ہوا ہے، اس دوران ہونیوالی گفتگو میں پاکستان اور امریکا کے درمیان انسداد دہشت گردی میں تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔
دفتر خارجہ کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے فوجی ساز و سامان کی واپسی کے اعلان کو پاکستان کی جانب سے سراہا گیا۔ یاد رہے پاکستان نے سی آئی اے کی دی گئی معلومات کی بنیاد پر داعش کےکمانڈر کو گرفتار کیا جو 2021 میں افغانستان میں امریکی فوج کے انخلا کے موقع پر کی گئی بھیانک دہشتگردی کی سازش میں ملوث تھا۔

مزید پڑھیں:  نمبرز کیلئے طلبا کو بلیک میل کیا جاتا ہے، جنید اکبرخان