Charlize Theron Cannes 2015 2

میرے سامنے شادی کی کوئی اہمیت ہے – ہولی وڈ اداکارہ شارلیز تھیرن

ویب ڈیسک: جنوبی افریقی نژاد ہولی وڈ امریکی اداکارہ 44 سالہ شارلیز تھیرن نے کہا ہے کہ ان کے آگے نہ تو شادی کی کوئی اہمیت ہے اور نہ ہی ان کا شادی کرنے کا ارادہ ہے، ماضی میں متعدد مرد حضرات کے ساتھ رومانوی تعلقات کی وجہ سے خبروں میں رہنے والی اور 2 بچوں کو گود لینے والی اداکارہ نے ایک ریڈیو شو میں بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں جس پیار کی ضرورت ہے وہ انہیں گود لیے بچے دے رہے ہیں،

مزید پڑھیں:  پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھیٹر کا عالمی دن

انٹرویو کے دوران اداکارہ نے ماضی میں اپنے تعلقات اور اداکار سین پین سے منگنی کیے جانے کی خبروں پر بھی وضاحت کی، شارلیر تھیرن نے دعویٰ کیا کہ 2014 میں ان کی اور سین پین کی منگنی کی خبروں میں کوئی سچائی نہیں تھی، وہ جھوٹی تھیں، انہوں نے کبھی منگنی کی ہی نہیں اور نہ ہی انہیں ایسا کرنے کی کوئی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھیٹر کا عالمی دن